امریکی ریاست نیواڈا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا

امریکی ریاست نیواڈا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست نیواڈا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک جام اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔امریکی ریاست نیواڈا کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری اتوار کو بھی جاری رہا لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق برف باری کے باعث سڑکوں پر سیکڑوں حادثات ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد کے زخمی ہوگئے محکمہ موسمیات نے کہاکہ اب تک 15 انچ برف پڑ چکی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سفر نہ کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...