صدی کا دمدار ستارہ آئسن3 دسمبر کو نمودار ہو گا ¾ سائنسدانوں کا دعویٰ

صدی کا دمدار ستارہ آئسن3 دسمبر کو نمودار ہو گا ¾ سائنسدانوں کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ امید ہے تین دسمبر کو آئسن نامی دمدار ستارہ مشرقی افق پر نمودار ہو گا جو اگلی ایک پشت تک دوبارہ نہیں دیکھا جاسکے گا۔دسمبر کے پورے مہینے لوگ شمالی نصف کرہ میں لاکھوں افراد اس دمدار ستارے کی دم دیکھ سکیں گے جو کئی لاکھ کلومیٹر لمبی ہے آئسن اورٹ کلاو¿ڈ سے آئے گا جو کہ ہمارے نظام شمسی کے آخری سرے پر واقع ہے اور جہاں پر کئی تعداد میں دمدار ستارے موجود ہیں۔سائنسدانوں نے بتایا کہ آئسن دمدار ستارہ اس کلاو¿ڈ میں پچھلے ساڑھے چار بلین سالوں سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اگرچہ کئی دمدار ستارے ایک دہائی کے بعد کرہ ارض سے گزرتے ہیں تاہم بہت کم دمدار ستارے سورج کے ہالے سے گزرتے ہیں۔ آئسن دمدار ستاروں میں سے ایک ہے جو سورج کے ہالے سے گزرے گا۔
آئسن دمدار ستارہ سورج کے ہالے سے اٹھائیس اکتوبر کو گزرے گا اور اس کے اس سفر کو دنیا بھر سے لوگ نہایت دلچسپی سے دیکھیں گے۔تاہم یہ نہیں معلوم سورج کی تپش اور کششِ ثقل کا دمدار ستارے پر کیا اثر ہو گا۔ا

مزید :

عالمی منظر -