چینی خواتین نے باڈی گارڈزبننے کیلئے تربیت حاصل کرنا شروع کر دی

چینی خواتین نے باڈی گارڈزبننے کیلئے تربیت حاصل کرنا شروع کر دی

بیجنگ (اے پی پی) چین میں خواتین نے حقیقی زندگی میں باڈی گارڈز کی اہم ذمہ داری نبھانے کیلئے تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خواتین اس ہم ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ٹریننگ کے سخت مراحل سے گزر رہی ہیں۔ اس سے قبل باڈی گارڈ بننا سخت جان مردوں کا پیشہ سمجھا جاتا تھا لیکن اب چینی خواتین نے اس میدان میں آکر دعویٰ کیا ہے کہ وہ اچھے اچھوں کو خاک چٹا سکتی ہیں۔ جدید ہتھیاروں کے استعمال میں ماہر بلا کی پھرتیلی اور سخت جان ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی کے شعبے میں مردوں کی اجارہ داری کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ بیجنگ کی ایک سیکیورٹی اکیڈمی میں ایسی سینکڑوں خواتین ان دنوں تربیت حاصل کر رہی ہیں جنہیں تربیت مکمل ہونے کے بعد امیر خواتین کی سیکیورٹی پر معمور کیا جائیگا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...