سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ‘ ماریہ واسطی
لاہور(آئی این پی) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں میں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہا کہ سیاست وہ کریں جو سیاست کر رہے ہیں اور ویسے بھی میں سمجھتی ہوں جس کام کے بارے میں تجربہ نہ ہو وہاں ٹانگ اڑانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ مشکلات ہوتی ہیں خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں کامیاب جا رہی ہوں اس لئے میں اپنی توجہ شوبز پر ہی مرکوز رکھوں گی۔