شوبز شخصیات کا ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک نہ ہونا افسوس کی بات ہے،بہار بیگم

شوبز شخصیات کا ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک نہ ہونا افسوس کی بات ہے،بہار بیگم

لاہور(فلم رپورٹر) بہار بیگم نے گزشتہ روز ماضی کے ہیرو وحید مراد کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں ایک دوسرے کے لیے محبت کا جذبہ سرد ہوتا جارہا ہے۔بہار بیگم نے کہاکہ چند روز قبل گلوکارہ ریشماں اور زبیدہ خانم کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس میں جانے کا موقع ملا جہاں شوبز کے فنکاروں کی انتہائی کم تعداد نے شرکت کی ۔بہار بیگم نے کہا کہ یہ رویہ دور ہونا چاہیے اور ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا چاہیے۔

مزید : کلچر