عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام پر مبنی نئی البم ریلیز کردی گئی

عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام پر مبنی نئی البم ریلیز کردی گئی

کراچی(آئی این پی) صوفیانہ گائیکی کی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ہ عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام پر مبنی نئی البم گزشتہ روز ریلیز کردی گئی اس سلسلے میں محفل موسیقی کا انعقادکیاگیا۔کراچی کے تاریخی محل موہٹا پیلس میں سجی یہ شاندار محفل صوفیانہ موسیقی اور کلام کے تحفظ اور فن وفنکار کے فروغ و ترویج کے اعتبار سے تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔شاہ عبدلالطیف بھٹائی کے کلام پر مبنی صوفیانہ گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین کی جانب سے اس نئی پیشکش شاہ جو راگ کا عنوان دیا گیا ہے۔گیارہ سی ڈیز پر مبنی ا سایلبم کو متعارف کرانے کے لئے ایک شاندار محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...