اپنے مزاج کے مطابق فلم سائن کرتی ہوں،صائمہ خان

اپنے مزاج کے مطابق فلم سائن کرتی ہوں،صائمہ خان

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف پرفارمر صائمہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ اگر میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرونگی۔اسی لئے میں نے رول سُننے کے بعد فوری طور پر ہروڈیوسر ریاض گجر شہزاد گجر کی نئی فلم”رضیہ غنڈوں مین پھنس گئی “سائن کرلی ۔الفلاح تھیٹر میں ”پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ چند سال قبل سٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ گیا تھا لیکن کچھ لوگوں کی محنت کی وجہ سے یہ واپس ٹریک پر آ گیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے گھر والوںسے مشاورت کرتی ہوں۔اداکاری کےساتھ گھر کو وقت دینا بڑا مشکل کام ہے لیکن کوشش کرتی ہوں کہ میری گھریلو زندگی ہرگز متاثر نہ ہو۔ میں سمجھتی ہوں کہ جو کام آپ کے دل کو بھائے اسے کرنے سے آپ بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...