مداح بالی وڈ ستاروں کے فیشن اور انداز تک کی نقل کرتے ہیں،لارا دتہ
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ و ڈیزائنر لارا دتہ نے کہا ہے کہ مداح بالی وڈ ستاروں کے فیشن اور انداز تک کی نقل کرتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار و ڈیزائنر لارا دتہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مداح صرف بالی وڈ ستاروں کو پیار ہی نہیں کرتے بلکہ ان کے نت نئے اپنائے ہوئے فیشن اورانداز بھی اختیار کرتے ہیں، مثلاً ان کے ملبوسات ، ہیر اسٹائلز ، ان کے استعمال کئے جانیوالے بالوں پر استعمال کئے جانیوالی اشیاءتک کو استعمال کرتے ہیں۔ انہیں ستاروں کی زندگی سے گہری دلچسپی ہوتی ہیں ۔ اس وجہ کی بنیاد پر انہوں نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا اور بالی وڈ ستاروں کے انداز کے ملبوسات تیار کئے ہیں۔