امیتابھ بچن نے فلم ” ہیپی نیوایئر “ کو انٹر ٹینمنٹ سے بھر پور فلم قرار دیدیا

امیتابھ بچن نے فلم ” ہیپی نیوایئر “ کو انٹر ٹینمنٹ سے بھر پور فلم قرار دیدیا

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم ” ہیپی نیوایئر “ کو انٹر ٹینمنٹ سے بھر پور فلم قرار دیدیا ۔ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فرح خان کی نئی فلم ”ہیپی نیو ایئر “ کے چند مناظر کی جھلک دیکھی ہے یہ مناظر خود فرح خان اور شاہ رخ نے انہیں مدعو کر کے دیکھائے ہیں ۔ فلم کی سٹار کاسٹ میں اداکار شاہ رخ خان ، اداکارہ دپیکا پڈوکون ، ادکار ابھیشک بچن اور اداکار بومن ایرانی شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ فلم انٹر ٹینمنٹ سے بھر پور ہے ۔ وہ یہی کہیں گے کہ فلم پر بہت محنت کی گئی ہے

۔ فلم کے جتنے بھی مناظر کی جھلک انہوں نے دیکھی ہے انہیں وہ زبردست ، پر لطف اور فن سے بھر پور کہیں گے ۔ وہ فلم کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...