میری فلم عالمی حالات کے تناظر میں بنائی جائے گی ،یار محمد شمسی

میری فلم عالمی حالات کے تناظر میں بنائی جائے گی ،یار محمد شمسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی نے فون پر”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد دوبارہ پاکستان آﺅں گا ۔ یار محمد شمسی نے کہا کہ میںنے اپنی فلم کی کاسٹنگ مکمل کرلی ہے۔میری یہ فلم موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں بنائی جائے گی جس میں پاکستانی اور بین الاقوامی فنکاروں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔اس فلم کا نام کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گاجبکہ اس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں کی جائے گی فلم کی ڈائریکشن کے لئے کئی معروف ڈائریکٹرز سے بات چل رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں یار محمد شمسی نے کہا کہ جرمنی میں رہتے ہوئے بھی میرا دل اپنے پیارے وطن کے لئے دھڑکتا ہے میں آج جو کچھ بھی ہوں اس ملک کی وجہ سے ہوں مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

مزید :

کلچر -