پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ہر حال میں اپنا سو فیصد دیتی ہوں،سنہری خان

پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ہر حال میں اپنا سو فیصد دیتی ہوں،سنہری خان

لاہور(فلم رپورٹر) معروف پرفارمر سنہری خان نے کہا ہے کہ میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ہر حال میں اپنا سو فیصد دیتی ہوں ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی محنت سے مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہوں دشمنوں اور حاسدوں کو میری کامیابیاں ایک آنکھ نہیں بھا رہیں جس کی مجھے ذرّہ برابر پرواہ نہیں ہے ہے ۔سنہری خان نے کہا جس طرح ٹیلی ویژن ڈراموں میں جدت نظر آرہی ہے اسی وجہ سے یہ ڈرامے عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بہترین کہانیوں کا انتخاب ہے فلم انڈسٹری کے لوگوں نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی لیکن اب دور بدل چکا ہے کراچی میں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ اہمیت سکرپٹ پر دی جارہی ہے اچھی کہانی ہوگی تو وہ فلم ضرور کامیاب ہوگی۔ کم بجٹ سے بھی اچھی فلم بنائی جاسکتی ہے، ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے جو ان حالات میں بھی اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید : کلچر