صولوں کی خاطر ایک نہیںسو ڈراموں میں کام چھوڑنے کیلئے تیار ہوں ‘ میگھا

صولوں کی خاطر ایک نہیںسو ڈراموں میں کام چھوڑنے کیلئے تیار ہوں ‘ میگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ا
لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے اصولوں کے تحت کام کیا ہے کوئی مجھ کو بلیک میل یا مجھ پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا‘ اپنے اصولوں کی خاطر ایک نہیں 100 ڈراموں میں کام چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میگھا نے کہا کہ بدقسمتی سے تھیٹر میں بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی اداکارہ کو ڈرامے میں کاسٹ کرنے کے بعد اپنی من مانی بھی کر لیں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی نہیں کی اور نہ ہی میں اپنے ساتھ زیادتی اور ناانصافی برداشت کروں گی۔

مزید :

کلچر -