نامور شاعرہ پروین شاکر کی61ویں سالگرہ منائی گئی
کراچی(آئی این پی) ملک کی نامور شاعرہ پروین شاکر مرحومہ کی اتوار کو 61ویں سالگرہ منائی گئی۔ پروین شاکر کی شاعری اداسی اور خوشبوﺅں میں رچی بسی تھی۔پروین شاکر 24 نومبر 1952 کوکراچی میں پیدا ہوئیں۔انگریزی ادب میں ماسٹر ز کی ڈگری لینے کے بعد وہ سول سروس آف پاکستان میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں۔انھوں کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ انھوں نے بینکنگ ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ پروین شاکرکا مجموعہ کلام خوشبو، انکار، خود کلامی،صد برگ، ماہ تمام اور کف آئینہ پرمشتمل ہے۔ 26 دسمبر 1994 کو اپنی شاعری سے خوشبوئیں بکھیرنے والی پروین شاکر اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں موت کی وادی میں چلی گئیں۔
مگراپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔