شاہد کپور اور سوناکشی، کپیل اور ممونیکا کے ملبوسات کے گن گانے لگے

شاہد کپور اور سوناکشی، کپیل اور ممونیکا کے ملبوسات کے گن گانے لگے

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکار ہ سوناکشی سہنا بھارتی معروف ڈیزائنرز کپیل اور ممونیکا کی ملبوسات کلیکشن کے گن گانے لگے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور اور اداکارہ سوناکشی سہنا جو ان دنوں فلم ” آر راج کمار “ کی تشہیر میں مصروف ہیں نے حال میں لاج پت نگر میں قائم بھارتی مصروف ڈیزائنر کپیل اور ممونیکا کے بوتیک سٹور گئے اور ان کی ملبوسات کلیکشن دیکھ کر تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ سوناکشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کپیل ممونیکا کے تیار کردہ ملبوسات قابل تعریف ہیں اس کوپہن کر نہ صرف آپ خوبصورت لگتے ہیں بلکہ آپ کی شخصیت اور نکھر کر سامنے آتی ہیں وہ اس ملبوسات سے بے حد متاثر ہوئی جبکہ اس حوالے سے شاہد کپور کاکہنا ہے کہ یہ ملبوسات آج کل کے زمانے کے نت نئے انداز فیشن کے عین مطابق ہیں ۔ انہوں نے ملبوسات بے حد پسند آئے ۔ دونوں ستاروں کا کہنا ہے کہ کپیل ممونیکا کے ملبوسات شاندار ہیں اور انہوں نے اس بوتیک سٹور سے شاپنگ کر کے کافی انجوائے کیا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...