ایکشن اور کامیڈی فلموں میں بھی کچھ الگ کرنا چاہتی ہوں‘ایشاگپتا

ایکشن اور کامیڈی فلموں میں بھی کچھ الگ کرنا چاہتی ہوں‘ایشاگپتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( اے این این ) اداکارہ ایشا گپتانے کہا ہے کہ ایکسپوزر سے کوئی اعتراض نہیں ہے ، لیکن جس طرح کچھ فلموں کے بعد ان کی شبیہ بنائی جا رہی ہے، اس سے وہ خوش نہیں ہیں۔ دراصل، وہ ایکشن اور کامیڈی جیسی فلموں میں بھی کچھ الگ کرنا چاہتی ہیں۔آپ میرا موازنہ ان اداکاراﺅں سے نہ کریں جو جلد از جلد پانی حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ ابتدائی دو تین فلموں کے فوراً بعد میری شبیہ بنانا شاید بہت جلد بازی ہوگی۔ ایشا نے اعتراف کیا کہ عمران ہاشمی واقعی قابل تعریف ہیں۔ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی مدد کرنا ان کی فطرت میں شامل ہے۔میں دہلی کی رہنے والی ہوں۔ اس کے باوجود دہلی میں بھیڑ کے سامنے ”جنت 2“ کی شوٹنگ کے دوران نروس تھی۔اس وقت عمران نے مجھے سپورٹ کیا۔ کریئر کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران عمران میرے ساتھ ایسے پیش آئے جیسے میں کوئی مشہور اداکارہ ہوں۔

مزید :

کلچر -