گلو کارسلیم رضا کو مداہوںسے بچھڑے 30برس بیت گئے

گلو کارسلیم رضا کو مداہوںسے بچھڑے 30برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) ماضی کے معروف گلو کارسلیم رضا کو ہم سے بچھڑے 30برس بیت گئے۔ سلیم رضا نے اپنے فنی کیریئرمیں کئی یادگار گیت گائے جو آج بھی موسیقی سے محبت کرنے والوں کی سماعتوں میں رس گھول رہے ہیں۔ سلیم رضا کا تعلق لاہورکے ایک کرسچیئن گھرانے سے تھا۔ انورکمال پاشا نے انہیں فلم قاتل میں متعارف کرایا۔
 فلم نوراسلام کی نعت شاہ مدینہ ریکارڈ کرانے سے پہلے انکی کرسچین فیملی نےان پر دباﺅ ڈالا کہ وہ یہ نعت نہ گائیں۔ خاندان والوں نے بات نہ ماننے پر انکا سوشل بائیکاٹ کردیا۔ سلیم رضا کینیڈا شفٹ ہوگئے اور24 نومبر 1983ء میں وہیں انتقال کرگئے۔

مزید :

کلچر -