پاک،بھارت مذاکرات برابری کی سطح پر کئے جائیں،پیر فضل حق
لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت مشاےخ پاکستان کے قائد پیر فضل حق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات برابری کی سطح پر کئے جائیں ویز ختم کرنے کی حکومتی پالیسی لاکھوں شہداءکشمیر کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے کوشاں ہیںاب ضرورت ہے کہ تمام مسلم مما لک مدینہ پاک کے مرکز پر متحد ہو کرحق و صداقت کی پاسداری اور اسلام کی بقا ءو سربلندی کی خاطر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریںانہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے امن و سلامتی اور اللہ کی خوشنودی کیلئے اپنے اہل خانہ سمیت جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کر کے انسانیت کا سر قیامت تک کیلئے بلند کر دیامحفل پاک میں محمد عباس قادری ،محمد عاطف قادری، محمد الیاس رحمانی،حافظ عبد الاحد ،مولانا محمد اعظم ،محمد محسن اویسی اور دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔