علماءکرام ڈینگی آگاہی مہم میں اہم کردار ادا کریں،تنویر اسلم

علماءکرام ڈینگی آگاہی مہم میں اہم کردار ادا کریں،تنویر اسلم

لاہور(سٹاف رپورٹر)علماءکرام مساجدمیں نمازیوں اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے ذریعے ڈینگی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہا¶سنگ ، تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ماتحت عملہ دن رات انسداد ڈینگی کے لئے کام کررہا ہے

پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں خصوصی ڈینگی وارڈز قائم کئے جاچکے ہیں جہاں آنے والے تمام مریضوں کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے - بروقت علاج سے سینکڑوں مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں اگر کسی ہسپتال سے کوئی شکایت موصول ہو تو فوری طور پر اس کے ازالے کے لئے مقرر کی گئی خصوصی ڈینگی سکواڈ کی ٹیمیں کارروائی کرتی ہیں۔

 انہوں نے علماءکرام سے کہا کہ ڈینگی حفاظتی پیشگی اقدامات سے ہم قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی ذرا سی توجہ سے خاطر خواہ مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماءکرام نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ اس کار خیر میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے اور کسی سیاسی یا مذہبی رواداری کے بغیر ڈینگی مہم میں عبادت سمجھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے- -

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...