پاکستان اور بھارت میںویزہ پالیسی نرم کرنا غلط ہے،عرفان مشہدی
لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان ویزا ختم کرنے کی تجویز نظریہ پاکستان کی خلاف ورزی ہے،امریکی ڈورن حملے پاکستان کی خود مختار ی پر حملے ہیں،ہم انہیں قبول نہیں کرتے، اسلام آفاقی دین ہے اس میں انتہاپسندی کی گنجائش موجود نہیں ،یہ واحد مذہب ہے جو محبت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اقلیتوں کو ان کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ہمیں چاہےے سیرت مصطفی ﷺپر چلتے ہوئے صوفیاءکرام کی تعلیمات کو اپنائیں تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے گزشتہ روز اتحاد اہلسنت کے حوالے سے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاسلام انسانی جان کی حرمت کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ منبر و محراب سے قوم کو امن و یکجہتی کا پیغام دیا جائے عقیدے کا اختلاف تصادم میں نہیں بدلنا چاہیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں امن کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔