پاک ،بھارت سماجی معیشت کے موضوع پر عالمی کانفرنس

پاک ،بھارت سماجی معیشت کے موضوع پر عالمی کانفرنس

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ اور پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام ”پاک،بھارت کے مابین سماجی معیشت “ کے موضوع پر 25-27نومبر2013ءکو بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے مہمان خصوصی اےکٹنگ گورنر/چانسلر، سپےکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ہونگے افتتاحی سیشن کی صدارت پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسرمجاہد کامران آج9بجے صبح سنٹر فار انڈرگرایجوئیٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں کریں گے

 چےنی ےونےورسٹی جیانگ سو نارمل کے پروفیسر زو رونگ، لمز پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیزاور چئیر مین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاﺅلہ بھی کانفرس سے خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4