اسلام مکمل کرنے کے لئے زکواة کی ادائیگی بہت ضروری ہے،اسلم صدیقی

اسلام مکمل کرنے کے لئے زکواة کی ادائیگی بہت ضروری ہے،اسلم صدیقی

لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست میں ”زکواة کی اہمیت“ پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی پانچ بنیادیں ہیں پہلی بنیاد کلمہ دوسری نماز اور تیسری بنیاد زکواة ہے قرآن کریم میں نماز کے ساتھ زکواة کے بارے میں 82مرتبہ ذکر کیا گیا ہے اسلام مکمل کرنے کے لئے زکواة کی ادائیگی بہت ضروری ہے۔ زکواة کی ادائیگی کے بہت فائدے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ زکواة کا معنی پاکیزگی ہے۔

دنیا کی محبت ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔ یہی ہماری بربادی کا سبب ہے اور ہم ایک دوسرے سے سبقت لینے کے چکر میںہیں۔ عیش و عشرت اور فضول خرچی کو ہم نے اپنا مشغلہ بنا لیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ وقت دور نہیں۔ جب اللہ تعالیٰ اسلام کو غلبہ دے گا۔ زکواة دینے والے ہونگے اور لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔ زکواة ذہنی تبدیلی کا نام ہے زکواة کے بغیر نفع نہیں ملتا۔ اسلام نے اصلاح کی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا چاہتے ہو تو پھر ترک دنیا کرنا پڑے گی۔ اگر اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو۔ تو پھر ہمیں دنیا سے تعلق چھوڑ کر اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑنا پڑے گا۔ ڈاکٹر اسلم صدیقی نے کہا کہ سالام نے مال دولت کو خیر قرار دیا ہے۔ انسان رب کا ناشکرا ہے آج ہم نفاسی کے دور میں مال و دولت ہوس زر میں کھو چکے ہیں۔ یہ تصورات بالکل غلط ہیں کہ ہم نے کمایا ہے۔ ہماری کیا مجال ہے۔ اللہ کی رحمت سے ہی سب کچھ ہوتا ہے ہمیں رعایا کا ری ختم کرنا ہو گی۔ دنیا کی محبت ہماری بربادی کا باعث ہے۔ جب کشتی میں سوراخ ہو جائے تو پھر کشتی پانی میں ڈوب جاتی ہے۔ یعنی دنیا ڈوب جائے گی کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہماری زندگی کے مقاصد کیا ہیں۔ ہمیں زکواة کی ادائیگی صرف نمود و نمائش کے لئے نہیں کرنی چاہئے۔ بلکہ اللہ کی رضا کے لئے کرنی چاہئے۔ آئندہ نشست میں زکواة کی اہمیت کے بارے میں مزید خطاب ہو گا۔ نشست کے اختتام میں خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4