اساتذہ 28 نومبر کو مطالبات کے حق میں دھرنادیں گے،سجاد اکبر

اساتذہ 28 نومبر کو مطالبات کے حق میں دھرنادیں گے،سجاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا محمد ارشد، امتیاز احمد عباسی، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، اسحاق رحمانی، اسلم گجر، ظفر سندھو، ملک سعید ، چوہدری محمد علی ، میاں منیر، اسلم گھمن، سعید نامدار، سجاد اختر اعوان، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان فقیر حسین و دیگر نے کہا ہے 28 نومبر کو پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ ناصر باغ لاہور سے وزیر اعلی ہاﺅس تک احتجاجی مارچ کریں گے اور مطالبات کی منظوری کےلئے دھرنا دیں گے لاہور کے اساتذہ 10 بجے دن تعلیمی بائیکاٹ کرکے مارچ و دھرنے میں شرکت کریںگے۔

۔ وزیر اعلی پنجاب فی الفور اساتذہ پنجاب کے خدشات دور اور اضطراب کو ختم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے خاتمے کا اعلان کرکے اساتذہ کی مشاورت کے ساتھ تعلیم کی بہتری کےلئے پالیسی مرتب کریں۔