فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس,سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسب، کیمپس کے زیر اہتمام تقریب

فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس,سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسب، کیمپس کے زیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس,سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسب، کیمپس کے زیر اہتمام اورینٹیشن (تعارفی تقریب ) کا انعقادکیا گیا ، جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔
، تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی ،لاکا لج کے سابق پرنسپل وپرو وائس چانسلر ڈاکٹر سی ایم حنیف جبکہ مہمان اعزاز جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد منیر مغل تھے سگیاں کیمپس کے ڈائریکٹر میجرریٹائرڈ محمد اعجاز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیاجبکہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ساجد محبوب نے تمام ڈسپلنز کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، ڈائریکٹر لاہور کیمپسزڈاکٹر نعیم امجد نے کہا کہ فیڈرل اُردو یونیورسٹی کراچی کیمپس میں ایک سو سے زیادہ ڈسپلن پڑھاے جا رہے ہیں گو کہ ہم نے آغاز میں 40ڈسپلن شروع کئے ہیں لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ سالوں میں تمام ڈسپلن شروع کر کے معیاری اور انٹر نیشنل معیار کے مطابق تعلیم فراہم کر کے ایسے ہونہار طلبہ فارغ التحصیل کیے جائیں جو آگے چل کر علمی میدان میں اپنے ملک اور ملت کو شاندار خدمات فراہم کر سکیں۔