انٹرنیشنل سکولز میتھ میٹکس کے تحت مقابلے،طلبہ کی بھرپور شرکت

انٹرنیشنل سکولز میتھ میٹکس کے تحت مقابلے،طلبہ کی بھرپور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بچوںمیںمیتھ میٹکس کاشعوربیدارکرنے کے لئے لاہورکے ایک مقامی سکول میں(ISMO)انٹرنیشنل سکولز میتھ میٹکس اوپی ایڈکے تحت میتھ میٹکس کے مقابلے ہوئے جس میںلاہورگرائمرسکول،پاک ترک سکول اینڈکالجز،یونیک سکول اورسلامت سکول سمیت تقریباً14سکولوںکے پانچویںکلاس سے لے کرآٹھویںکلاس تک کے تقریبا1500بچوںنے حصہ لیا۔پاک ترک سکولزاینڈکالجزخیابان جناح روڈلاہورمیںہونیوالے 2گھنٹے کے اس ٹیسٹ کارزلٹ ایک ہفتہ بعدآئے گاجس میںٹاپ پوزیشزحاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کوانعامات اورسرٹیفیکٹس دیئے جائیںگے