امت مسلمہ متحد ہو کر شر پسندوں کو ناکام بنائے،عبد الستار حامد

امت مسلمہ متحد ہو کر شر پسندوں کو ناکام بنائے،عبد الستار حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) سینیٹرو پروفیسر ساجد میر کا”امن فارمولا“دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ممد و معاون ثابت ہو گا مفاد پرست عناصر سیاسی دکان داری چمکانے کی بجائے اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد، ناظم اعلیٰ پنجاب میاں محمود عباس،مفتی کفایت اللہ شاکر، شوکت ضیاءچوہدری و دیگر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔
 انہوں نے کہا کہ چار دیواری کے اندر مذہبی اجتماعات کرنے سے ان کی اہمیت کم نہیں ہو گی بلکہ لوگ زیادہ تعداد میں شریک ہوں گے ا نہوںنے کہا کہ حالا ت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر شرپسندوں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کے امن فارمولے کو ایک خاص گروہ کے سوا تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے قابل ستائش قرار دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امن فارمولے کے مخالفین در پردہ دہشت گردوں کیلئے اہداف آسان بنا نا چاہتے ہیں۔