حکمرانوں نے کراچی کو دہشتگردوں کے رحم وکر م پر چھوڑ دیا،محمود بشیر

حکمرانوں نے کراچی کو دہشتگردوں کے رحم وکر م پر چھوڑ دیا،محمود بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا محمودبشیر نے کہا ہے کہ ،،مفاد پرست حکمرانوں نے کراچی کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے حکومت کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جو حکمران عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم نہیں کر سکتے انہیں حکومت پر براجمان رہنے کا کوئی حق نہیں ،بھارت ،امریکہ او ران کے اتحادی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملے قیمتی جانوں کا ضیاع ہیں امریکی غلامی سے نکلنے کے لیے حکمرانوں کو سوچ سے بڑھ کر عملی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے،بے روز گاری اور مہنگائی میں دن بدن اضافہ کر کے ملک پاکستان میں غریب عوام کے گلے کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔