نزلہ زکام سے بچنے کے لئے شہد اور لیموں کا استعمال کیا جائے،ماہرین

نزلہ زکام سے بچنے کے لئے شہد اور لیموں کا استعمال کیا جائے،ماہرین

لاہور (پ ر) موسم سرما میں اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جا ئیں تو نزلہ زکام، فلو، کھانسی، بخار جیسے امراض جنم لیتے ہیں اس موسم کے دوران ورزش اور فعال جسمانی سرگرمیوں کی مدد سے ان امراض کے ساتھ ساتھ دل کے امراض سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے اس کے علاوہ سردی کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے ادرک کی چائے کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوا ہے ،نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں ملا کر استعمال کیا جائے تو بدہضمی کی شکائت نہیں رہتی اور اسکے ساتھ ساتھ نظام دوران خون میں بھی بہتری آتی ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے نیشنل ہربل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں موسم سرما کے حوالے سے دے گئے لیکچر کے دوران کیا ۔ اس موقع پر حکیم غلام فرید میر ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم حامد رشید ڈوگر ، حکیم کیپٹن ریٹائرڈ انور انجم ، حکیم صوفی محمد انور قادری ، حکیم محمد ساجد شفیع ، حکیم محمد عابد قادری اور حکیم ےونس شہزاد موجود تھے لیکچر کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس موسم میں غذائی احتیاط کے ساتھ ساتھ گرم کپڑوں کا استعمال بھی بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے افراد فشار خون اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے دوران لسی، دہی، کولڈ ڈرنکس، باربی کیو، جنک فوڈز اور بیکری آئٹم کا استعمال ضرورت سے زیادہ کرنے سے بھی نزلہ زکام وغیرہ جنم لیتی ہیں

حکیم افضل میو نے کہا کہ موسم سرما کے دوران غذائی بے اعتدالی سے بہت سے امراض جنم لیتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...