عمران خان کا نیٹو سپلائی بند کرنےکا فیصلہ دانشمندانہ ہے،میاں محمود

عمران خان کا نیٹو سپلائی بند کرنےکا فیصلہ دانشمندانہ ہے،میاں محمود

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میا ں محمود احمدنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخواہ سے نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ ہے اور درحقیقت ملک و قوم کی یہی آواز ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف نے لبیک کہا ہے اس ضمن میں عمران خان کی قیادت میں منعقد ہونے والے جلسے میں لوگوں کے ٹھاٹھے مارتے ہوئے سمندر نے یہ ثابت کردیا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور انشااللہ بہت جلد امریکہ کو ڈرون حملے بند کرنا ہونگے۔ایک بیان میں میاں محمود نے کہا کہ سینیٹر پرویز رشید سمیت مسلم لیگ نواز کے جو رہنما عمران خان پر نیٹو سپلائی بند کرنے پر دوھرے معیار کا الزام لگا رہے ہیں وہ درحقیقت خود ملک وقوم سے منافقت کرر ہے ہیں یہی لوگ الیکشن سے قبل عوام سے یہ وعدے کرر ہے تھے کہ اگر عوام ا±ن کو ووٹ دیکر اقتدار میں لائیں گے تو وہ ڈرون حملے بند کرینگے

 تاہم ان لوگوں نے پاکستانی قوم کو ڈرون حملوں سے کیا بچانا تھا یہ ایک طرف ڈرون حملوں پر چ±پ سادھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف خود عوام پر مہنگائی کے ڈرون سے حملہ کر کے ان کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...