کالا باغ ڈیم معاشی بقاءکا مسئلہ ہے،میاں سلیم

کالا باغ ڈیم معاشی بقاءکا مسئلہ ہے،میاں سلیم

لاہور (وقائع نگار )انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میا ں سلیم نے گزشتہ روز کا لا باغ ڈیم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار پر اپنے خطا ب میں کہا کہ کا لا باغ ڈیم سیا سی ایشو نہیں بلکہ معا شی بقاءکا معا ملہ ہے جس سے 500ارب روپے کی ملکی خزانہ کو بچت ہو گی۔ اور زر مبادلہ کے زخائر میں اضا فہ ہو گا ۔ جس سے انڈسٹر ی ، زراعت اور عوام کو سستی تر ین بجلی میسر ہو سکے گی ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت وقت کا لا باغ ڈیم کو اپنے دور اقتدار تک مکمل کر کے ملک و قوم کی قسمت بدل سکتی ہے ۔

۔

جبکہ ہماری خو ش قسمتی ہے کہ پوری دنیا میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ اور اگر آبی زخائر کو سٹور کرنے کے لیے ڈیم نہ بنائے گئے تو آنے والے و قت میں خوراک کا قحط پڑ سکتا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتیں محب وطن کا ثبو ت دیتے ہو ئے مفادات سے با لا مثبت کردار ادا کرے ۔ انھو ں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے صو بہ سندھ ، کے پی کے اور پنجا ب میںزرعی شعبہ تر قی کرے گا ۔ اور ہر سال سیلاب سی تباہ کاریو ں سے اربو ں روپے کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔ انھو ں نے مزید کہا کہ عالمی آبی ماہرین اور ورلڈ بنک نے بھی کالا باغ ڈیم کو سو د مند قرار دے چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4