ڈرون حملوں پر مذمت نہیں مزاحمت کی جائے،ناصر اقبال

ڈرون حملوں پر مذمت نہیں مزاحمت کی جائے،ناصر اقبال

لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدورپنجاب شیخ طلا ل امجد،احدحنیف ، صدرچنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی اور نائب صدر لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ امریکہ ،اسرائیل اورانڈیا تینوںناقابل اعتمادہیں،ان کے ساتھ دشمنی ان کی دوستی سے زیادہ بہترہے امریکہ کبھی شرافت سے ڈرون حملے بندنہیں کرے گا،مذمت کافی نہیں مزاحمت کی جائے یہ شیطانی تکون پاکستان ،افغانستان اورایران کوخدانخواستہ قبرستان بنانے کے درپے ہے

بھارت کے ساتھ ویزاپابندیاں ختم کرناقیام پاکستان کے اغراض ومقاصد،مادروطن کی سا لمیت اورقومی حمیت کیلئے زہرقاتل ہوگا،دہشت گردی کے سدباب کیلئے پاک بھارت ویزاپابندیاں مزیدسخت کرنے کی ضرورت ہے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پرتعلقات میں کوئی قباحت نہیں تاہم مذاکرات کیلئے منت سماجت سے گریزکیا جائے بھارتی حکمرانوں اورسیاستدانوں کی پاکستان دشمنی ان کی مجبوری ہے کیونکہ وہ اپنے فطری اتحادیوںامریکہ اوراسرائیل کی مرضی ومنشاءکے منافی کچھ نہیں کرسکتے ڈرون حملے روکنے کیلئے سیاسی اوردینی قیادت کوایک پیج پرہوناچاہئے ،اگرکچھ سیاسی پارٹیوں نے ڈرون حملوں کیخلاف دھرنادیا ہے توان پرتنقید کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی اورپذیرائی کی جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح حق اورباطل کے درمیان کوئی قدرمشترک نہیں اس طرح امریکہ ،اسرائیل اوربھارت بھی قیامت تک پاکستان کیلئے مثبت نہیں سوچ سکتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...