تحریک انصا ف نے عوام میں نئے پاکستان کی امنگ پیدا کی،یاسر گیلانی

تحریک انصا ف نے عوام میں نئے پاکستان کی امنگ پیدا کی،یاسر گیلانی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک نے کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام میں نئے پاکستان کی امنگ پیدا کر دی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے ملک سے محبت کریں اور کرپشن کے خاتمہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاجپت روڈ کی یونین کونسل کے عہدےداران نعیم احمد مغل سابق ناظم، احسن خان، ڈاکٹر عامر گیلانی، وقار احمد اور ساجد یامین مغل کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے کیونکہ منصفانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کا زینہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...