پنجاب میں سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چاول کی قیمت بھی 10روپے فی کلوبڑھ گئی

پنجاب میں سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چاول کی قیمت بھی 10روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی اے ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سبزیوں اور گوشت سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چاول کی قیمت بھی فی کلو دس روپے بڑھ گئی ہے۔ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا،،لاہور کی تھوک مارکیٹ میں کرنل چاول کی قیمت فی کلو دس روپے اضافے کیساتھ ایک سو بیس روپے ہوگئی ہے،جبکہ باسمتی چاول کی قیمت دس روپے اضافے کے بعد اسی روپے تک جا پہنچی ہے۔ہول سیل ڈیلرز کے مطابق کاشتکاروں کی جانب سے مہنگے داموں اجناس ملنے کے باعث چاول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔