26 لاکھ افراد نے قرضے حاصل کئے،صدر تعمیر مائیکر و فنانس بنک

26 لاکھ افراد نے قرضے حاصل کئے،صدر تعمیر مائیکر و فنانس بنک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) تعمیر مائیکر و فنانس بنک لمیٹڈ (ٹی ایم ایف بی ایل) کے صدر اور سی ای او ندیم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مائیکرو فنانس کے حوالے سے بڑی مارکیٹ ہے۔ اس وقت 2.6ملین افراد نے مائیکرو فنانس کی سہولتوں سے استفادہ کرکے قرضے حاصل کئے ہیں جبکہ 30 ملین سے زائد صارفین ایسے ہیں جو دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں رہائش پذیر ہیں جن کو مالیاتی سہولتوں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے بنک مائیکرو فنانس سے استفادہ کرنے کے قابل افراد کے صرف 8 فید تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے شعبہ بڑا خلاءموجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس بنکوں کے مابین مقابلہ کے باعث سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل بنک نئی مصنوعات کو متعارف کروانے کی بجائے روایتی بنکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔ ندیم حسین نے کہا کہ بنکوں کے درمیان مقابلہ سے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد کے ساتھ ساتھ صارفین کو سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -