سارک ایوان صنعت و تجارت کی ویژن2025ءکی تعریف

سارک ایوان صنعت و تجارت کی ویژن2025ءکی تعریف

اسلام آباد (آن لائن)سارک کے ایوان صنعت و تجارت نے اسلام آباد میں گیارہویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے اور ویڑن2025 ' سٹیک ہولڈز کانفرنس کے بارے میں ایک سیمینار کے کامیاب انعقاد پر حکومت کی تعریف کی ہے۔ سرکا ری میڈیارپورٹس کے مطابق ایوان کے نائب صدر افتخار علی ملک نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے اقدامات سے مقامی اور غیر ملکی کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوگا ' اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی انہوں نے پالیسی سازی میں نجی شعبے کی نمائندگی کو بھی مثبت اقدام قرار دیا۔

مزید : کامرس