ناخواندہ صنعتی ورکرز کو خواندہ بنا کر پیداواری صلاحیت بڑھ سکتی ہے:سجاد ثاقب

ناخواندہ صنعتی ورکرز کو خواندہ بنا کر پیداواری صلاحیت بڑھ سکتی ہے:سجاد ثاقب

اسلام آباد(اے پی پی) صوبہ پنجاب میں ناخواندہ صنعتی ورکرز کو خواندہ بنا کر شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ صوبہ میں بالغ افراد کی تعلیم کیلئے کئی شہروں میں روایتی اور غیرروایتی تعلیمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں تعلیم اور غیرروایتی تعلیم کے منصوبہ کے ڈائریکٹر سجاد احمد ثاقب نے کہا ہے کہ ملک میں شرح تعلیم 60 فیصد تک ہے جو خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلنیئم ڈویلپمنٹ گولز کے تحت ملک میں شرح تعلیم کو 88 فیصد تک بڑھانے کے حوالے سے صنعت کار برادری کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس سے صنعتی ورکرز کو خواندہ بنانے میں مدد ملے گی۔

 اور اط طرح صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس