مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ، سونا چاندی کی قیمتوں میں کمی

مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ، سونا چاندی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی اے )مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ اے پی اے کے مطابق ایک بیرل خام تیل کی قیمت 92.96 ڈالر سے بڑھ کر 95.12 ڈالر ہوگئی جبکہ ایک تولہ سونا کی قیمت 52892 روپے سے کم ہو کر 51954 روپے، 10 گرام سونے کی قیمت 44478 روپے سے کم ہو کر 43568 روپے، ایک اونس سونے کی قیمت 1272.2 ڈالر سے کم ہو کر 1243.2 ڈالر اور ایک اونس چاندی کی قیمت 20.377 ڈالر سے کم ہو کر 19.862 ڈالر ہوگئی۔

مزید :

کامرس -