اجناس کی عالمی منڈیاں مایوس کن چینی اقتصادی اعدادوشمار اور کمزور ڈالر کے زیر اثر رہیں

اجناس کی عالمی منڈیاں مایوس کن چینی اقتصادی اعدادوشمار اور کمزور ڈالر کے زیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی اے )اجناس کی عالمی منڈیاں گزشتہ ہفتے متنازع ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات، محدود امریکی تیل سپلائی، مایوس کن چینی اقتصادی اعدادوشمار اور کمزور ڈالر کے زیر اثر رہیں۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت111.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جو ہفتے کے آغاز پر107.88 ڈالر فی بیرل تھی، نیویارک میں لائٹ سوئٹ کے نرخ 93.83سے بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل ہوگئے

،لندن بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1287.25 ڈالر سے گھٹ کر 1243 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 20.63 ڈالر سے 19.93 ڈالر فی اونس پر بند ہوئیں۔اے پی اے کے مطابق ایک ہفتے میں پلاٹینم کی قیمت 42 ڈالر اور پلاڈیم کی 8 گھٹ کر بالترتیب 1396 اور 721 ڈالر فی اونس ہوگئیں، صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا، تانبے، الومینیم، لیڈ اور جست مہنگے، ٹین اور کلئی کے نرخ کم ہوئے، علاوہ ازیں خام چینی کی قیمت 17.61 سینٹ سے گھٹ کر 17.44 سینٹ فی پونڈ جبکہ سفید چینی 465.90 سے بڑھ کر 466 ڈالر فی ٹن ہوگئی، گزشتہ ہفتے مکئی اور گندم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ا

مزید :

کامرس -