یو اے ای میں تین روزہ تجارتی نمائش ”پیپر ورلڈ“ میں شرکت کیلئے درخواستیں 29 نومبر تک طلب

یو اے ای میں تین روزہ تجارتی نمائش ”پیپر ورلڈ“ میں شرکت کیلئے درخواستیں 29 ...

اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”پیپر ورلڈ“ میں شرکت کیلئے درخواستیں 29 نومبر 2013ءتک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقدہ تجارتی میلے میں آفس سپلائز، سکول سپلائز، لکھائی و ڈرائنگ، گفٹ پیکیجنگ مصنوعات، گریٹنگ کارڈ، تصویری کلینڈ، دفتر و گھر کیلئے پیپر اور پلاسٹک، پیپر ورلڈ اسکرپٹم و کریٹیو وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے نمائش میں شرکت سے اپنی مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرکے کاروباری معاملات طے کرسکتے ہیں جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ تجارتی میلے میں شرکت کیلئے درخواست فارم و دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...