پاکستان مائیکرو فنانس کنٹری فورم 28 نومبر کو منعقد ہوگا

پاکستان مائیکرو فنانس کنٹری فورم 28 نومبر کو منعقد ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) 7واں پاکستان مائیکرو فنانس کنٹری فورم 28 نومبر کو منعقد ہوگا ۔ فورم میں ریگولیٹری اداروں، مائیکرو فنانس بنکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ اس کے علاوہ فورم میں ترقیاتی،اقتصادی اور تعلیمی شعبہ کے ماہرین کے علاوہ ڈونرز انیجنسیوں اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ رواں سال فورم کا عنوان ”غربت میں کمی اور مالیاتی رسائی میں توازن“ رکھا گیا ہے جبکہ فورم میں قومی و عالمی مالیاتی اداروں کے ماہرین نے بھی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید : کامرس