حیدرآباد چیمبر کا5رکنی تجا رتی وفد ترکی روانہ

حیدرآباد چیمبر کا5رکنی تجا رتی وفد ترکی روانہ

حیدرآباد(آن لائن) چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا5رکنی تجا رتی وفد سابق نائب صدر ضیا ءالدین کی قیاد ت میں ترکی روانہ ہو گیا ہے ، وفد استنبول میں 25تا26نومبر 2013تک منعقدہ ترکی ورلڈ ٹریڈ بریج ایگزیبیشن شرکت کرے گا ، محمد شاہد ، ڈاکٹر محمد فرید قاسم، صابر شیخ اور حاجی محمد اسمٰعیل وفد کے ہمراہ ہیں ۔ایگزیبیشن کا اہتمام پاک ترک بزنس مین ایسو سی ایشن نے اسنتبول میں کیا ہے ، وفد کے اراکین بین الاقوامی تاجروں سے بالمشافہ ملاقات اور ترکش تاجروں سے سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید : کامرس