نیٹو کنٹینرز کیخلاف دھرنا ،افغان ٹرانزٹ تجارت مفلوج ہو کر رہ گئی

نیٹو کنٹینرز کیخلاف دھرنا ،افغان ٹرانزٹ تجارت مفلوج ہو کر رہ گئی

کراچی(آن لائن)نیٹو کنٹینرز کیخلاف تحریک اور سکیورٹی خدشات کے بعد افغان ٹرانزٹ تجارت مفلوج ہو کر رہ گئی یہ بات گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایسو سی ایشن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث یومیہ تقریبا 80 ٹرکوں کی طورخم بارڈ روانگی رک کر رہ گئی ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے چیئرمین یعقوب شیخ کے مطابق افغان تجارت کیلئے سالانہ تین ہزار کنٹینرز افغانستان جاتے ہیں اور اس کاروبار سے چالیس ہزار افراد منسلک ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نیٹو مخالف مہم میں افغان تجارتی مال روکنے سے پرہیز کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...