پھٹی کی رسد بڑھنے کے باعث کپاس کے داموں میں مندی رہی
کراچی(اے پی اے )مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری کے نسبت پھٹی کی رسد بڑھنے کے باعث کپاس کے داموں میں مندی کا تسلسل جاری رہا کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے فی من 200 روپے کمی پر اسپاٹ نرخ فی من 6400 روپے پر بند کئے سندھ میں فی من کپاس کا دام5000تا6500 روپے اور 40 کلو گرام پھٹی کے نرخ 1900 تا3800 روپے کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام 6350 تا6650روپے اور 40کلو گرام پھٹی کے نرخ 2600تا3000 روپے رہے ۔
اے پی اے کے مطابقکپاس کی پیداوار کی حوصلہ افزا توقع پر مقامی مارکیٹ میں کپاس کے داموں میں مندی رہی۔