پاکستان اور جنوبی افریقہ مےں دوسرا ون ڈے 27 نومبر کو کھےلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ مےں دوسرا ون ڈے 27 نومبر کو کھےلا جائے گا

جوہانسبرگ (اے اےن اےن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا مےچ 27 نومبر کو کھےلا جائے گا ۔اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹےموں کے درمےان دو ٹوئنٹی 20 مےچز پر مشتمل سےرےز کھےلی گئی جس کے پہلے ٹوئنٹی 20 مےچ مےں جنوبی افرےقہ جبکہ دوسرے ٹوئنٹی 20 مےچ مےں پاکستان نے جنوبی افرےقہ کو شکست دےتے ہوئے سےرےز کو برابر کےا ۔ اےک روزہ سےرےز کا آخری مےچ30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔خیال ہے جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والی سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمین یو اے ای میں بھی سیریز کھیلی گئی تھی جسمیں پاکستان کو ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...