نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنے پر اشتعال انگیزی کا رنگ غالب آنے لگا
پشاور ( تجزیہ ; اظہر علی شاہ ) نیٹو سپلائی روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے غنڈہ گردی اور لاقانونیت میں تبدیل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مظاہرین نے کنیٹنروں ،ٹرکوں اور ٹرالوں کے کاغذات چیک کرنے کے علاوہ کنٹینروں کے سیل توڑ کر سامان چیک کرنا شروع کردیا سیل توڑنے کے بعد سامان کی بحفاظت ترسیل کی ضمانت ختم ہوجاتی ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بعض ٹرالر ڈرائیور پر تشدد بھی کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے پی ٹی آئی کے مرکزی اورصوبائی قائدین کی طرف سے کسی قسم کا ضابطہ اخلاق اورطریقہ کار کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے کارکنوں نے ہٹ دھرمی اور اپنی مرضی چلانی شروع کردی اورقانون سمیت تمام اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑا دی کارکنوں کے اس رویے کے باعث پاکستان کی در آمدات اوربرآمدات پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں اور دھرنے کے پہلے ہی روز پیدا ہونے والی بدنظمی نے عوامی اور سیاسی حلقوں کو بدظن کردیا ہے جبکہ دوسری طرف دھرنوں میں بھی کارکنوں کی تعداد غیر معمولی طور پر کم دیکھنے میں ملی جو کہ شام ہوتے ہی دھرنوں کے مقامات سے رفو چکر ہوگئے ۔
غنڈی گردی