بھارتی مذہبی تنظیموں کا کرکٹ بورڈ سے دورہ جنوبی افریقہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

بھارتی مذہبی تنظیموں کا کرکٹ بورڈ سے دورہ جنوبی افریقہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے اےن اےن ) بھارت کی مذہبی تنظےموں نے متنازعہ کارٹون کی اشاعت پر دورہ جنوبی افرےقہ منسوح کرنے کا مطالبہ کردےا ہے ۔ اےک عوامی مےٹنگ مےں بھارت کی تامل فےڈرےشن، ہندو، مسلم اور عیسائی کمےنوٹی لےڈرز نے اےک غےر ملکی اخبار مےں شائع ہونے والے کارٹون کی کی شدےد مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ فوری طور پر دورہ جنوبی افرےقہ منسوخ کرنے کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر مےں مظاہرے کئے جائے گے ۔ غےر ملکی اخبار مےں جو کارٹون شائع کےا گےا ہے اس مےں ہندﺅں کے بھگوان کی شکل کا بھارتی کرکٹ بورڈ دکھاےا گےا ہے جس کے اےک ہاتھ مےں بلا ہے اور دوسرے ہاتھ مےں پےسے ہےں ۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افرےقن کرکٹ بورڈ کے چےف اےگز ےکٹو ہارون لورگٹ کو اس بھگوان کے قدموں مےں لےٹا ہوا دکھاےا گےا ہے اور ان پر جنوبی افرےقن بورڈ کے اعلیٰ عہدےدران چھرےاں چلا رہے ہےں ۔