تھرمل پیداوار میں نمایاں کمی، دسمبر میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہو گی

تھرمل پیداوار میں نمایاں کمی، دسمبر میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )پیپکو زرائع کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر میں ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو جائے گا ۔ہائیڈرل کے ساتھ ساتھ تھرمل اور ائی پی پیز کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی ہو جائے گی ۔ ملک میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی رہی جس کے باعث دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی ۔ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے چھ گھنٹے تک کر دیا گیا ۔ تاہم بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند ہی رہا ۔ گزشتہ روز محکمہ سوئی گیس نے دسمبر کے حوالے سے نیا لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے ۔جس کے تحت دسمبر اور جنوری میں پاور سیکٹر کو گیس کی سپلائی میں کمی کر دی جائے گی اس سے تھرمل اور ائی پی پیز کی پیداوار میں کمی آ جائے گی ۔ اس موقع پر ڈیموں سے پانی کا اخراج بھی تقریبا نہ ہونے کے برابر ہو گا جس سے ہائیڈرل کی پیداوار بھی کم ہو جائے گی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 12420 میگا واٹ جبکہ پیداوار 10310 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 2110 میگا واٹ رہا ۔
 لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -