وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے آپریشن میں حاصل کامیابی پر بریفنگ دی جائے گی

وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے آپریشن میں حاصل کامیابی پر بریفنگ دی جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف کراچی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے (کل) منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں صوبائی حکومت اور رینجرز کی طرف سے کراچی آپریشن سے حاصل نتائج کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -