وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حالت بہتر ¾ ہسپتال سے فارغ کردیاگیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حالت بہتر ¾ ہسپتال سے فارغ کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے این این) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی میں امراض قلب کے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور ان کی حالت بہتر ہونے پر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کو گھر پر چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار چند گھنٹے اسپتال میں داخلے کے بعد فارغ کئے گئے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم نواز شریف، خاتون اول بیگم کلثوم نواز، مریم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت کئی اہم حکومتی شخصیات نے ان کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔ صدر ممنون حسین نے بھی اسحاق ڈار کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کے لئے گلدستہ بھیجا۔

مزید :

صفحہ اول -