برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین سو اکیاسی سے شکست دیدی

برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین سو اکیاسی سے شکست دیدی

                                                                                                                                                                                                          برسبین (اے این این) آسٹریلیا نے ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 381رنز سے شکست دے دی ، انگلینڈ کی ٹیم 561رنز کے ہدف کے تعاقب میں 179رنز پر ڈھیر ہو گئی، الیسٹر کک 65اور آئن بیل 32رنز بنا کر نمایاں، مچل جانسن کی 5، ریان ہیرس اور لیتھن لیون کی 2,2وکٹیں، شاندار آل راﺅنڈر کارکردگی پر مچل جانسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 5اکتوبر کو ایلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 381رنز سے شکست دے کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے چوتھے روز 24رنز 2کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تو 72کے مجموعی سکور پر کیون پیٹرسن 26رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 130کے سکور پر آئن بیل 32رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 142رنز کے مجموعی سکور پر الیسٹر کک 65رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سٹمپ آﺅٹ ہو گئے۔ 146کے سکور پر میٹ پرائر 4رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار ہو گئے۔ انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 151کے سکور پر اس وقت گری جب سٹیورٹ براڈ 4رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 151کے ہی سکور پر گریم سوان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ 172کے سکور پر کرس ٹریملیٹ 7رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز اینڈرسن تھے جو 2رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 179رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 295اور دوسری اننگز 401رنز 7وکٹوں پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 136اور دوسری اننگز میں 179رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 5، ریان ہیرس اور لیتھن لیون نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار آل راﺅنڈر کارکردگی پر مچل جانسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 5اکتوبر کو ایلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال اگست میں انگلینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 3-0سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی