پاک افغان سرحد طور خم سیل ،کروڑوں روپے کی خوردنی اشیاءگل گئیں

پاک افغان سرحد طور خم سیل ،کروڑوں روپے کی خوردنی اشیاءگل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لنڈی کوتل (عمران شنواری سے )پاک افغان باڈر طورخم پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی بغیر پاسپورٹ اور ویزے پاکستان آنے کو کسی کو اجازت نہیں دی جاتی ہے ،دو دنوں سے مال سے بھرے ہوئے چھوٹے گاڑیاںاور ٹرالرز افغانستان داخل ہونے کے انتظار میں بارڈر پر کھڑے ہیں،کلیئرنس اور گیٹ پاس ملنے کے باوجود جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ،ٹرانسپوٹرزسرکاری ذرائع کے مطابق گز شتہ روز افغانستان میں لویہ جرگہ اور پشاور میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی دھرنوں کی وجہ سے پاک افغان باڈرطورخم سیل کر دیا گیا تھا تا ہم رات کے وقت بارڈر کو عام لو گوں کیلئے کھول دیا گیا لیکن آج صبح سے گیٹ پر سیکورٹی مذید سخت کر دی گئی ہے آنے اور جانے والے لوگوں کی سخت چیکنگ کی جاری ہے بغیر پاسپورٹ اور ویزے کسی کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں لویہ جرگہ ہو نے سے سیکورٹی خدشات کی بناءپر مال بردار گاڑیوں گز شتہ دو دنوں اافغانستان جانے سے روک دی گئی ہے جسکی وجہ سے چھوٹے بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے اور پاک افغان دوستی بس بھی جانے کی انتظارمیں بارڈر پر کھڑے ہیں اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے بتا یا کہ کلیئر نس اور گیٹ پاس ملنے کے باوجود بھی افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مختلف گاڑیوں میں لاکھوںروپے کا مال جس میں سبزیاں ،فروٹ ،چکن، انڈے ،آٹا ، خراب ہو نے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک گاڑیوں میں سینکڑوں مر غیاں مر چکی ہے اور ہمیں مذید مالی نقصان ہونے کاخدشہ ہے
سرحد سیل

مزید :

صفحہ اول -